اسلام آباد میں سنگل ڈوز ویکسین 70 سالہ افراد کو لگنا شروع

April 06, 2021

اسلام آباد میں کورونا وائرس کی سنگل ڈوز ویکسین کین سائینو اب 80 سال کی بجائے 70 سال کے افراد کو ان سپاٹ لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں ترلائی سینٹر سنگل ڈوز ویکسین کا اسلام آباد میں واحد مرکز ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد زعیم ضیاء کے مطابق اسلام میں سنگل ڈوز ویکسین کین سائینو کو پہلے 80 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ ویکیسن 70 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد لگوا سکتے ہیں۔


ڈی ایچ او اسلام آباد نے مزید بتایا کہ سنگل شاٹ ویکسین آر ایچ سی ترلائی مرکز سے لگوائی جا سکتی ہے۔

زعیم ضیاء کا یہ بھی کہنا ہے کہ سنگل شاٹ ویکسین کی وجہ سے بزرگوں کے لیے اسے لگوانے میں کم پریشانی ہے۔