جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

April 07, 2021

سنچورین میں کھیلے جارہے تیسرے اور سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میں میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی اوپنرز چھا گئے، فخر زمان نے سیریز میں لگاتار دوسری سنچری اسکور کی، وہ 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دونوں اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا ہے اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 112 رن جوڑے۔

فخر زمان نے سیریز میں لگاتار دوسری سنچری 99 گیندوں پر 3 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے اسکور کی، یہ ان کے کیرئیرکی چھٹی سنچری ہے۔

پاکستان کو میچ میں پہلی وکٹ کا نقصان 112 رنز کے اسکور پر اٹھانا پڑا جب امام الحق 57 رنز بنا کر مہاراج کا شکار بنے۔

دوسری وکٹ سنچری میکر فخر زمان کی تھی وہ 206 کے مجموعی اسکور پر 101 رنز بنا کر مہاراج کو وکٹ دے بیٹھے۔

ٹیم کا اسکور جب 214 رنز ہوا تو محمد رضوان 2 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم ، محمد رضوان ، سرفراز احمد کے علاوہ محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر عثمان قادر آج اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔