کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کے فائدے زیادہ، نقصان کم ہیں

April 08, 2021

برطانوی ہیلتھ ریگولیٹر ایجنسی نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ایسٹرازینیکا کے فائدے زیادہ اور مضر اثرات کم ہیں۔

برطانوی ایجنسی کے مطابق اس ویکسین سے بہت کم کیسز میں خون میں پھٹکیاں بننا ثابت ہوا ہے۔ برطانیہ میں اب سے ایسٹرازینیکا صرف تیس سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے۔

ایجنسی نے 30 سال سے کم عمر افراد کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی دوسری ڈوز کے لیے کوئی اور ویکسین نہ ملے تو ایسٹرازینیکا ہی لگوالیں۔

واضحرہے کہ گزشتہ روز یورپی میڈیسن ایجنسی نے برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا اور خون میں پھٹکیاں بننے کے درمیان تعلق کی تصدیق کی تھی۔

ممکنہ بلڈ کلاٹس کی شکایات پر برطانوی ایسٹرازینیکا ویکسین کے بچوں پر ٹرائل روک دیے گئے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ٹرائلز کی سیفٹی پر تحفظات نہیں، مزید معلومات کے منتظر ہیں۔