ایس ایس ای کے کنٹریکٹ میں توسیع کیلیے کوائف طلب

April 08, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ سکولز ملتان نے ایس ایس ای کے کنٹریکٹ میں توسیع کے لئے کوائف طلب کرلیے، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ایسے ایس ایس ای جو 2015میں بھرتی ہوئے تھے ان کے کنٹریکٹ کی مدت 14اپریل 2021کو ختم ہورہی ہے اس لئے تمام ادارے ایسے ایس ایس ای کے کیس کو مکمل کوائف کے ساتھ آج 8اپریل تک ارسال کردیں تاکہ ان کے کنٹریکٹ میں فوری طور پر توسیع کی جاسکے ۔