نامعلوم فقیر گھر سے نقدی اٹھاکر فرار

April 08, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں نامعلوم فقیر گھرمیں داخل ہوکر نقدی اٹھاکر فرار ہوگیا۔ پولیس نےموقع پر پہنچ کرکارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق رنگیل پور کی رہائشی رخسانہ بی بی اپنے گھر موجود تھی کہ گھر کے دروازے پر دستک ہوئی دروازہ کھولنے پر نامعلوم فقیر نے کہا کہ پانی پلادو جب پانی لینے دروازہ کھلاچھوڑ کر گئی تو نامعلوم نوسرباز فقیر گھر کے اندر آکر پرس سے نقدی تین ہزار نکال کر فرار ہوگیا۔ واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کے بیان کے بعد کارروائی شروع کردی۔