شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ پر حسن علی کی چھیڑ چھاڑ

April 08, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی 21 ویں سالگرہ قومی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا میں منائی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہین آفریدی کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سالگرہ مناتے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔


ویڈیو میں حسن علی، محمد رضوان امام الحق، محمد حسنین، فخر زمان، حارث رؤف اور دیگر کھلاڑی شاہین آفریدی کے ہمراہ دیکھے جاسکتے ہیں۔

سالگرہ کی مناسبت سے کیک کو چوکلیٹس سے سجایا گیا تھا اور اوپر ’ہیپی برتھ ڈے شاہین آفریدی‘ تحریر ہے۔

شاہین آفریدی کے کیک کاٹنے کے ساتھ ہی حسن علی کیک لیکر شاہین آفریدی کے منہ پر لگا کر پیچھے کی طرف سے ہی بھاگ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں انٹرنینشل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے کم ترین اننگز میں 50 وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتنے میں شاہین شاہ آفریدی نے اہم کردار ادا کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے 3 میچوں میں 194 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پہلے میچ میں 61 رنز دے کر 2 جبکہ دوسرے میچ میں 75 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ اپنے نام کی، تیسرے مقابلے میں 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔