برطانوی وزیر خارجہ کی میانمار میں فوجی حکومت کی غنڈہ گردی کی مذمت

April 08, 2021

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے میانمار کے سفارتخانے میں میانمار کی فوجی حکومت کی غنڈہ گردی کی مذمت کی ہے۔

ڈومینک راب نے کہا کہ میانمار کے سفیر کی ہمت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ بغاوت ،تشدد کے خاتمے،جمہوریت کی تیزی سے بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔