• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار، حکومتی تختہ اُلٹنے سے بےخبر ایروبک ٹیچر کی ورزش کے چرچے

میانمار میں حکومتی تختہ الٹنے کے دوران بھی ایک ایروبکس کی ٹیچر اپنی روز مرہ کی ورزش کرنا نہیں بھولیں اور اپنے آس پاس کے ماحول سے بے خبر اپنی ورزش جاری رکھی۔

میانمار سے تعلق رکھنے والی ایروبکس کی ٹیچر کن ینن وائی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 3 منٹ سے زائد کی ویڈیو شیئر کی جس میں بیک گراؤنڈ کے مناظر نے سب کو حیران کردیا۔

معمول کی ورزش میں مصروف ایروبکس ٹیچر کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں کی اس کے عقب میں کیا ہو رہا ہے۔

خاتون جب سلو موشن میں ورزش کرتی ہے تو اس کے پیچھے فوجی گاڑیوں کی آمد شروع ہوتی ہے جو پارلیمنٹ کی جانب جا رہی ہیں۔

حکومت کا تختہ الٹنے کے دوران اپنی معمول کی ورزش میں مصروف خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ایک شخص نے خاتون کی ویڈیو پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فوجی بغاوت ہو چکی ہے لیکن تمام حالات سے بے خبر خاتون اپنی ورزش میں مصروف ہیں جو حیران کن ہے۔

تازہ ترین