شکارپور: دو گروپوں میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

April 08, 2021

شکارپور میں کچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق کچے کے علاقے رستم میں جتوئی قبیلے کے دوگروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایس ایس پی کامران نواز کا کہنا ہے کہ پولیس بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچی اور فائرنگ کا تبادلہ رکوادیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنےکے لئے اقدامات کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے ہوئی۔

فائرنگ کمالانی جتوئی اور سعیدکالانی جتوئی کے افراد کے درمیان ہوئی۔