سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ این اے 75 کے علاقے کسووال میں ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ پی ٹی آئی کے کارکنان نے کی۔
ڈی ایس پی ڈسکہ کا کہنا ہے کہ کسووال میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملی ہے، پولیس ٹیم کو کسووال روانہ کردیا ہے۔
ڈی ایس پی نے کہا کہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔