ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے جنگ چل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان

April 09, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں آج قانون کی بالادستی کے لیے مکمل جنگ چل رہی ہے۔

لاہور میں ایل ڈی اے سٹی کے منصوبے نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیرعظم نے کہا کہ بڑے بڑے مافیاز کو پہلی دفعہ قانون کے تابع کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے سیاسی مافیا قانون کی بالادستی کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں، یہ اصل میں پاکستان کے لیے ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے۔


عمران خان نے مزید کہا کہ پرانا ’اسٹیٹس کو‘ تبدیلی نہیں آنے دیتا، ’اسٹیٹس کو‘ نظام میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرے گا تو پیسہ کیے بنائے گا؟