عرفان خان کے بیٹے بابیل والد کا اعزاز وصول کرنے کی تقریب میں روپڑے

April 09, 2021

بالی ووڈ کے مشہور اداکار عرفان خان مرحوم کے بیٹے بابیل اس وقت رو پڑے جب انھوں نے اپنے والد کی جانب سے انکا اعزاز قبول کیا۔

انھوں نے اس موقع پر انڈسٹری کے لوگوں کی جانب سے مشکل وقت میں سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس حوالے سے فلم انڈسٹری کی ایک ویڈیو آن لائن شیئر کی گئی ہے جس میں اداکار عرفان خان مرحوم کو حال ہی میں ہونے والی ایک ایوارڈ تقریب میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

عرفان خان کے بیٹے بابیل اس تقریب میں موجود تھے، یہ تقریب اس اختتام ہفتہ پر دکھائی جائے گی۔ اس ویڈیو میں اداکار ایوشمان کھرانہ، عرفان خان کے حوالے سے یادوں پر مبنی چند جملے کہتے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے کئی ہٹ فلموں میں ناقابل فراموش کردار ادا کرنے والے عرفان خان گزشتہ اپریل میں کینسر سے دو سال تک مقابلے کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ ویڈیو میں بابیل آنسوؤں کے ساتھ روتے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ راجکمار راؤ اور انوراگ باسو بھی آبدیدہ تھے۔