علی اسجد نے رانا ثنا اللّٰہ کے الزامات کی تردید کردی

April 09, 2021


این اے 75 ڈسکہ سے تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے رانا ثنا اللّٰہ کے الزامات کی تردید کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی اسجد ملہی نے کہا کہ ہم نے پریزائیڈنگ افسران نہیں لگائے۔

انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسر لگانا ہمارا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

پی ٹی آئی امیدوار نے 50 کرور کے ترقیاتی پیکیج سے متعلق ن لیگی رہنما کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ کے عوام کے لیے پیکیج سے متعلق محض ایک بات کی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں تو آپ کے پروگرام میں کہہ رہا ہوں کہ ہم الیکشن جیت کر ڈسکہ میں ترقیاتی کام کریں گے۔

علی اسجد ملہی نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں 100 دفعہ الیکشن کرالیں، ہم ان سے 100 بار جیتیں گے، ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔