پاکستان کرکٹ بورڈ کا کلبز کی رجسٹریشن کا عمل ختم

April 10, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کلبز کی رجسٹریشن کے عمل میں ملک بھر سے 3807 کرکٹ کلبز نے درخواستیں جمع کرائیں، جو ماضی کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہیں۔ سٹی ایسوسی ایشنز میں سب سے زیادہ 231 درخواستیں کراچی سے موصول ہوئی ہیں ۔ کلبز کی رجسٹریشن کا عمل ختم ہوگیا۔