سعودی عرب، خمیس مشیط پر حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام

April 10, 2021

ریاض (جنگ نیوز )عرب اتحاد نے جمعے کو حوثی ملیشیا کے ایک اور ڈرون حملے کو ناکام بنایا ہے۔خمیس مشیط کی طرف بھیجے گئے بارودی مواد سے لدے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو جنگی جرائم سمجھتے ہیں۔