بھارت : سیلفی کا جنون نوجوان کی جان لے گیا

April 10, 2021

بھارت میں چلتی موٹرسائیکل پر سیلفی لینے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں 17 سالہ نوجوان اپنے کالج کے دوستوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر علاقے کی سیر کو نکلا۔

نوجوان کو چلتی ہوئی موٹرسائیکل سے سیلفی لینے کا آئیڈیا آیا لیکن تیز رفتار موٹرسائیکل پر سیلفی لینے کی کوشش میں جیسے ہی وہ کھڑا ہوا تو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور موٹرسائیکل بھی اس کے کنٹرول سے باہر ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ بجلی کے گھمبے سے ٹکراگیا۔