بھارت :پیر سے اب تک 5 مرتبہ ایک لاکھ سےزائد کوروناکیسز

April 10, 2021

بھارت میں پیر سے اب تک 5 مرتبہ ایک لاکھ سےزائد کوروناکیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روزکورونا وائرس سے 5 ماہ میں سب سےزیادہ اموات ہوئیں۔

بھارت میں گزشتہ روز کوروناوائرس کے ایک لاکھ پینتالیس ہزار کیسز اور سات سوچورانوے اموات ہوئیں۔

کورونا سے سب سےزیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹرا میں آج سے پیر کی صبح سات بجے تک ویک اینڈ لاک ڈاون نافذ کردیاگیا جبکہ مکمل لاک ڈاون کرنے پر آل پارٹیز اجلاس آج ہوگا۔

راجستھان کے9شہروں میں30اپریل تک رات کا کرفیو نافذ کردیاگیاہےجبکہ بھارت کی متعدد ریاستوں میں کوروناویکسین کی قلت ہوگئی ہے۔

بھارت میں پیر سے اب تک 5 مرتبہ ایک لاکھ سےزائد کوروناکیسزرپورٹ ہوئے ہیں جب کہ گذشتہ روزکوروناسے 5 ماہ میں سب سےزیادہ اموات ہوئیں۔