نوشین افتخار نے ووٹ ڈالا، اپنے پولنگ ایجنٹ سے سوال کر دیا

April 10, 2021


حلقہ این اے 75 میں مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا، جب کہ اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہو گئی جب انہوں نے اپنے ہی پولنگ ایجنٹ پر سوال داغ دیا۔

نوشین افتخار کا ووٹ کاسٹ کرنے کے موقع پر کہنا تھا کہ خواتین ووٹرز سے بدتمیزی کی جا رہی ہے۔

نوشین افتخار نے پولنگ اسٹیشن نمبر 344 کے دورے کے موقع پر اپنے ہی پولنگ ایجنٹ سے سوال کر لیا کہ آپ کہاں سے ہیں جی؟

جس پر پولنگ ایجنٹ نے نوشین افتخار کو جواب دیا کہ میں آپ ہی کا پولنگ ایجنٹ ہوں۔

اس سوال و جواب پر کارکنان کے قہقہے بلند ہوئے۔