نامور فنکار اُستاد دلشاد حسین خان انتقال کر گئے

April 11, 2021


دنیائے موسیقی کے نامور فنکار اُستاد دلشاد حسین خان انتقال کر گئے۔ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔

اُستاد دلشاد حسین خان کو پاکستان سے امریکا جاتے ہوئے استنبول ایئر پورٹ پر دل کا دورہ پڑا، ان کی میت امریکا لائی جائے گی۔

مرحوم کا تعلق دہلی گھرانے سے تھا، وہ وائلن بجانے میں غیرمعمولی مہارت رکھتے تھے۔