سراوان ہائوس تنازعات کے حل کیلئے کلید ی کرداراداکریگا‘ رئیس رئیسانی

April 11, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نوابزادہ میر رئیس رئیسانی کی زیر صدارت ہفتہ کو سراوان ہاؤس کوئٹہ میں قبائلی معتبرین کا غیر رسمی جرگہ ہوا جس میں صوبے کے حل طلب مسائل پر غور کیا گیا جرگہ میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ قبائل کے درمیان جاری تنازعات کے تصفیے کیلئے سراوان ہاؤس اپنا کلیدی کردار اداکرے گا اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو فریقین سے رابطہ کرکے انہیں تنازعات کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کریں گی جرگہ میں مستونگ میں لہڑی قبیلے کے درمیان جاری تنازع میں قیمتی انسانی جانوں کے ضائع پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے کہا کہ سراوان ہاؤس نے ہمیشہ حل طلب مسائل کے حل ، قبائلی تنازعات کے تصفیے ، قبائل اور بردار اقوام کو متحد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔