تعمیراتی پیکیج میں اپروول سسٹم آسان کر دیا گیا ‘ چیئرمین آرڈی اے

April 11, 2021

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان و صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن سردار طاہر محمود نے وفد کے ہمراہ چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق مرتضیٰ، ڈی جی آر ڈی اے عبدالستار عیسانی سے ملاقات کی۔ وفد میں سردار طاہر محمود، نائب صدر احسن ملک، یاسین انجم، حاجی غلام یاسین، رانا اکرم و دیگر نےبلڈرز اور ڈویلپرز سمیت رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق مرتضیٰ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اپروول کا سسٹم آسان کر دیا گیا ہے، تعمیراتی پیکیج وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے جس کی کامیابی میں حائل رکاوٹیں دور کر دی ہیں۔ باقی ماندہ مسائل بھی جلد حل کر دیئے جائیں گے۔ لینڈ سب ڈویژن رول2020 ء کیبنٹ سے منظور ہونے والا ہے، ایل ڈی اے کے رول آر ڈی اے میں بھی اپلائی کئے جائیں گے۔ تمام بلڈرز اینڈ ڈویلپرز لینڈ سب ڈویژن رول 2020ء کے مطابق اپنی پروپوزل جمع کروائیں، سردار طاہر محمود نے کہا کہ ہائوسنگ سوسائٹیز کو غازی بروتھا ڈیم سے پانی دیا جائے جس پر چیئرمین آر ڈی اے اور ڈی جی آر ڈی نے کہا کہ اس حوالے سے اپنا پلان شیئر کیا جائے۔