کراچی: فائرنگ سے 1جاں بحق، 1 زخمی، 1 کی خودکشی

April 11, 2021

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ سے 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا، ماری پور میں 1 شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاقت آباد میں ڈاک خانے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 16 سالہ نوجوان الیاس جاں بحق ہو گیا۔

مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ماری پور کی مچھر کالونی میں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 18 سالہ سمیع نامی نوجوان زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔