سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور اور فلپائنی نومسلم لڑکی کی شادی

April 12, 2021

سعودی عرب کے ایک شہری نے اپنے پاکستانی ڈرائیور کے اچھے کردار اور نیک نیتی سے متاثر ہوکر اس کی شادی ایکنومسلم فلپائنی خادمہ سے کروادی۔

عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ سعودی شہری سے اس کے پاکستانی ڈرائیور نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ نومسلم فلپائنی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ فلپائنی خادمہ ایک سعودی خاندان کے حسنِ سلوک سے متاثر ہوکر مسلمان ہوگئی تھی۔

پاکستانی ڈرائیور کی اس خواہش پر سعودی شہری نے فلپائنی ملازمہ کے آجر سے رابطہ کیا اور پاکستانی ڈرائیور کا رشتہ فلپائنی ملازمہ کے سامنے رکھا جس کی اس نے منظوری دی۔

نکاح کی تقریب میں پاکستانی ڈرائیور کے عزیز و اقارب اور فلپائنی خادمہ کے قریبی لوگوں نے شرکت کی۔