اب مسئلہ چاند دیکھنے کا نہیں‘یہ سوچنا ہے جو چاند پر ہونگے وہ عید کیسے منائینگے‘ فواد

April 13, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہےکہ اسلام آبادا سپیس آبزرویٹری رمضان اور عید کے موقع پر چاند دیکھنے میں مددگار ثابت ہوگی ‘پسماندہ سوچ کے حامل لوگوں کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے،مذہب کو علم اور منطق سے کیسے دور رکھا جاسکتا ہے؟ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم چاند دیکھ سکتے ہیں یا نہیں ۔ اب اگلا شرعی مسئلہ یہ ہوگا کہ چاند پر رہنے والے لوگ عید کیسے منائیں گے۔یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں اسپیس آبزرویٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔