وکلاء کیلئے کوویڈ ویکسین فراہم کی جائے‘ قاری رحمت اللہ

April 13, 2021

کوئٹہ(پ ر)وکلاء کیلئے کوویڈ ویکسین کی فراہمی کے سلسلے میں قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز محکمہ صحت کے حکام سے ملاقات کی اور مختلف ٹیمیں ہائی کورٹ، سیشن کورٹ اور کچہری بھجوانے کی درخواست اس سلسلے میں پہلے ہی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وکلاء کو ویکسین کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ مختلف وفود سے گفتگو میں قاری رحمت اللہ نے کہا کہ وکلاء کے تمام ایشوز پر ہر حوالے سے کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور کا افتتاح رمضان کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا۔