رمضان المبار ک کےدوران کوئٹہ شہر کی مخصوص جگہوں پر دسترخوان لگائے جائینگے،اے ڈی سی کوئٹہ

April 14, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ (جنرل) ثاقب خان کاکڑ نے کہا ہےکہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مختلف فلاحی اور سماجی تنظیموں کی مدد سے رمضان المبارک میں غریبوں کیلئے مفت افطاری اور دسترخوان کا اہتمام کیاگیا ہے کوئٹہ شہر کی مخصوص جگہوں میں سیلانی ٹرسٹ کے مورکئی ٹرسٹ، مکہ مال، سدا بہار ٹرمینل، سینار ہسپتال، بی ایم سی ہسپتال، سریاب پھاٹک، بینظیر پل جائنٹ روڈ، جناح روڈ، میزان چوک، جبل نور اور جناح ٹاوٴن فوڈ پوائنٹ پر غریب اور سفید پوش لوگوں کیلئے افطار دسترخوان لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ یہ عوامی دسترخوان شاہراہوں، سڑکوں، عوامی مقامات، بس اسٹاپس پر بھی لگائے جاتے ہیں ایسے افطار دستر خوانوں کا اہتمام مخیر حضرات دینی جذبے کے تحت کرتے ہیں مخیر حضرات کے علاوہ بہت سارے فلاحی وسماجی تنظیمیں بھی اپنی مدد آپ کے تحت افطار کراتی ہیں یہاں لوگ خاموشی سے آتے ہیں اور افطار کرکے چلے جاتے ہیں ۔