نام نہاد قوم پرستوں نے ہمیشہ را ، خاد اور موساد کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا،جمعیت نظریاتی

April 14, 2021

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے خیبرپشتونخواہ کے دورے کے دوران پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمودخان اچکزئی کے جہاد اورمجاہدین کیخلاف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ نام نہاد قوم پرست ہمیشہ را،خاد اور موساد کے ایجنٹ کاکردار ادا کیاہے ہیں ان جماعتوں نے ہمیشہ پختونوں کے سروں کا سودا کرکے ڈالر حصول کئے ۔ روس نے جب افغانستان پر یلغار کی تو ان جماعتوں نے روس کا ساتھ دے کر بیس لاکھ پشتونوں کا خون بہایا اور پھر امریکہ اور نیٹو نے افغانستان پر یلغار کی تو ان جماعتوں نے امریکہ کو نہ صرف ویلکم کہا بلکہ فاٹا اور بلوچستان میں ڈرون حملے کرانے کی دعوت دی اور فاٹا میں افغان جنگ میں امریکہ کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اوراس کے اتحادیوں کو انیس سال میں لاشوں اوررسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا ۔انہوں نےکہاکہ جمعیت علمائےاسلام نظریاتی روزاوّل سے افغانستان پرروسی یلغارکی کھل کرمخالفت کی ۔