احتساب عدالت: پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس میں 21 اپریل کو شہادتیں قلمبند ہونگی

April 14, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت ملتان نے پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس میں گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے کیلیے سماعت 21 اپریل مقرر کی ہے۔ریفرنس ایس ایس پی محمود الحسن،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کنور محمد خان اور ایس پی میاں عرفان اللّٰہ سمیت 81 ملزمان کے خلاف زیر سماعت ہے۔ ایک ارب 91 کروڑ 33 لاکھ روپے کی کرپشن ایس پی انویسٹیگیشن و سابق کمانڈنٹس محمد باقر، ایس ایس پی محمود الحسن، ایس پی میاں عرفان اللّٰہ سینئر آڈیٹر مدثر دریشک، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کنور محمد خانسمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے اکاؤنٹ افسروں اور اہلکاروں سے ملی بھگت کی، ملزمان نے جعلی بھرتیاں کرکے تنخواہیں اور جی پی فنڈ نکلوا کر ہڑپ کر لیا۔