مردان میں مضر صحت آئس کریم کے 7فیکٹریاں سیل

April 14, 2021

پشاور ( جنگ نیوز )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نےضلع مردان میں غیر معیاری و مضر صحت آئس کریم فیکٹریز کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے7یونٹس کو سیل کردیا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مردان کے علاقے تحت بھائی میں مضر صحت کیمکلز اور غیر معیاری ائس کریم تیار کرنے پر 7 فیکٹریاں سیل کردی گئی کاروائی کے دوران فیکٹریز سے 2ہزار کلو سے زائد غیر معیاری ائس کریم برآمد کی گئی، جبکہ فیکٹری سے 1600کلو سے زائد مس برانڈ میٹریل بھی برآمد کیاگیا، فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق غیر معیاری ائس کریم تیار کرنے پر ضلع ملاکنڈ میں دو فیکٹریاں سیل کردی گئی، جہاں ائس کریم کی تیاری میں مضر صحت کیمکلز اور بناسپتی گھی کا استعمال کیا جارہا تھا۔ کاروائی میں 120 کلو مضر صحت کیمکلز اور 100 کلو غیر معیاری ائس کریم برآمد کی گئی۔ ملاکنڈ میں 244 کلو ممنوع چائنہ سالٹ اور 200 لیٹر مشروبات بھی برآمد کئے گئے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق چترال میں بھی خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا معائنہ کیا گیا، جس کے دوران 90 لیٹر سے ذیادہ زائد المعیاد مشروبات اور 12 کلو مضر صحت کینڈیز برآمد کی گئی، جس پر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے عائد کئے گئے۔ اپر دیر کے علاقے دربار روڈ پر بھی خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا معائنہ کیا گیا، اور چائنہ سالٹ کے استعمال پر ایک ہوٹل کو جرمانہ کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایبٹ اباد سٹی میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ڈسٹریبوشن سنٹر سے 2000 پیکٹس سے زائد غیر معیاری اور زائد المعیاد پاپڑ اور پاپس ضبط کرلئے۔ کاروائی کے دوران نمک تیار کرنے والی فیکٹری سے 236 کلو گرام غیر معیاری نمک اور مس لیبل پیکینگ میٹیریل ضبط کیا گیا۔ دکانداروں کو امپرومنٹ اور لائسنس نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق سوات میں بھی مختلف تحصیلوں میں ڈیری شاپس کا جائزہ لیا گیا۔ انسپکشن کے دوران ملاوٹ ثابت ہونے پر 80 لیٹر سے زائد دودھ کو تلف کیا گیا، جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک بیکری کو سیل کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر حلوہ تیار کرنے والا ایک یونٹ سیل کردیا گیا۔ لکی مروت میں کاروائی کے دوران 100 کلو سے زائد غیر معیاری عممر صحت سویٹس تلف کی گئی