جرمنی میں سفید فام دہشت گرد گروپ کے خلاف مقدمے کا آغاز

April 14, 2021

جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کے سفید فام دہشت گرد گروپ کے 11 مشتبہ ارکان کے خلاف مقدمے کا آغاز ہو گیا ہے۔ ملزمان کی عمریں 32 سے 61 سال کے درمیان ہیں اور اُنہیں پچھلے سال فروری میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جرمن استغاثہ کے مطابق تمام 11 ملزمان جرمن ہیں اور دہشت گرد تنظیم گروپ ایس، کے رکن تھے۔ ان پر تارکین وطن، مسلمانوں اور سیاستدانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

اس دہشت گرد گروپ کا مقصد جرمنی میں خانہ جنگی شروع کرنا تھا۔ ان کا 12 واں ساتھی سابق پولیس اہلکار ہے جس پر گروپ کو معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اس پر بھی مقدمہ چل رہا ہے۔

چارج شیٹ کے مطابق گروپ ایس کے ارکان جرمنی کی ریاست اور سماجی نظام کو گرانے کا ارادہ رکھتے تھے۔