بابر اور رضوان بہت اچھا کھیلے، فواد عالم

April 15, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی تعریف کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد عالم نے بڑے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم نے زبردست سنچری بنائی اور محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹ سے شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز میں دو-ایک سے برتری حاصل کرلی ہے۔

میچ میں 204 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے 122 اور محمد رضوان نے 73 رنز بنائے تھے۔