تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ میں 150 برس قید کے امریکی مجرم برنارڈ میڈاف چل بسے

April 15, 2021

کراچی (جنگ نیوز) تاریخ کا سب سے بڑے فراڈ کے جرم میں150 برس کی قید کی سزا پانے والے امریکی شہری برنارڈ میڈاف جیل میں انتقال کرگئے۔ بیورو آف پرزنز کے مطابق برنارڈ میڈاف کا انتقال آج (14 اپریل کو) ہوا، ان کی عمر 82 برس تھی۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برنارڈ میڈاف کے گردے ناکارہ ہوچکے تھے اور وہ دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔ وہ جون 2009 میں 64 ارب 80 کروڑ ڈالر (99 کھرب پاکستانی روپے) کے فراڈ کے جرم میں 150 برس قید کی سزا سنائے جانے کے بعد نارتھ کیرولینا کے شہر بٹنر میں وفاقی جیل میں قید تھے۔