سندھ میں کتنے بچے کورونا کی تیسری لہر سے متاثر ہوئے؟

April 15, 2021

کورونا کی تیسری لہر میں مارچ 2021 سے اب تک سندھ کے ایک ہزار 108 سے زائد بچے اور بچیاں متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا سے متاثرہ 20 سال تک کی عمر کے افراد کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈیڑھ ماہ میں 10سال تک کے237بچے کورونا کاشکار ہوئے،11سے15 سال تک کے388 لڑکےاور لڑکیاں کورونا سے متاثر ہوئے، 16سے 20 سال تک کے483 لڑکے،لڑکیاں کورونا سےمتاثر ہوئیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعداع و شمار کے مطابق اکتوبر2020سےجنوری2021 تک 20سال کے11ہزار 807 افراد متاثر ہوئے، مارچ 2020 سے جولائی 2020 تک 20 سال تک کے 12798 افراد متاثر ہوئے۔

سندھ میں 20 سال عمر کے25 ہزار 713 لڑکے،لڑکیاں کورونا سے متاثرہوچکے ہیں۔