ترک صدرکا وزیراعظم عمران خان کو فون، امریکی انخلاء پر گفتگو

April 16, 2021

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) ترک صدررجب طیب اردوان نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کیا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارک باد دی۔ دو نو ں ر ہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنا نے پر تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی تناظر میں وزیر اعظم عمران خان نے زور دیا کہ حالیہ اعلان کردہ امریکی انخلا ء سے قبل افغان تنازع کا سیا سی حل بہت اہمیت کا حامل ہے۔