انٹر بینک، ڈالر 10؍پیسے سستا

April 16, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ،یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت بڑھ گئی ، جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 152.85روپے سے کم ہو کر 152.75روپے اور قیمت فروخت 152.95 روپے سے کم ہو کر 152.85 روپے ہو گئی ہے ، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 152.60روپے اور 152.90 روپے پر مستحکم رہی ۔