کالعدمTLPکے ڈونرزگرفتارکرنے کافیصلہ،مسجدوں میں مخبرفورس تعینات

April 16, 2021

لاہور(کرائم رپورٹر سے) کالعدمTLP کے ڈونرزگرفتارکرنے کافیصلہ کرلیاگیا،مسجدوں میں مخبرفورس تعینات کردی گئی۔فنڈزدینے والوں کی فہرستیں پولیس کے حوالے،احتجاجیوں کوپیچھے ہٹانے کی بجائےگرفتارکرنے کاحکم دیدیاگیا۔پنجاب پولیس نےکالعدم تحریک لبیک کے خلاف ایکشن کرتے ہوئےجماعت کوفنڈز دینے والے افراد کوبھی گرفتار کرنے کافیصلہ کرلیا ہے جبکہ روڈ کوبند کرنے والوں کو وہاں سے ہٹانے کی بجائے گرفتار کرنے کاحکم دیا گیا،تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاری کے لئے مساجد میں مخبروں کی فورس تعینات کی گئی ہے۔ سنگین صورت حال کےپیش نظرفنڈر دینے والوں کی فہرستیں پولیس کو فراہم کردی گئیں ہیں۔تحریک لبیک کا نیٹ ورک توڑنے کے لئے مخبروں کی فورس مساجد میں تعینات کی گئی، پولیس اہلکاروں کو مساجد میں سول پارچات میں نمازیں پڑھنے کا حکم دیا گیا، ایس ایچ اوز سمیت اہلکار مساجد میں آنے والے کارکنوں کا پیچھا کر کے گھروں کا پتہ کرینگے اور ڈیٹا اکٹھا کر کے فوری سرگرم کارکنوں کو گرفتار کیا جائےگا، ڈویژنل افسران کی جانب سے ایس ایچ اوز کو حکم دے دیا گیا۔