اپٹما کا کورونا ویکسین کی 1 لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان

April 17, 2021

چیئرمین اپٹما عادل بشیرنے اپٹما کی جانب سے کورونا ویکسین کی 1 لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین اپٹما عادل بشیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپٹما عوام کے لئے کورونا ویکسین کی 1 لاکھ خوراکیں عطیہ کرے گی۔

عادل بشیر کے مطابق سرپرست اعلیٰ اپٹما گوہر اعجاز نے ممبران کی توجہ اس جانب دلوائی، جس پر اپٹما کے ہنگامی اجلاس میں کورونا ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


ان کا کہنا تھا کہ حکومت تنہا کورونا وبا کا مقابلہ نہیں کرسکتی، اس لیے ملک کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔