پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے زمبابوے اسکواڈ کا اعلان

April 17, 2021


پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

ہوم ٹیم کی قیادت شین ولیمز کریں گے جبکہ ٹیم میںبرینڈن ٹیلر اور کریگ ایرون کی واپسی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز 23،21 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے آج ساؤتھ افریقہ سے زمبابوے پہنچی ہے۔