ناموس رسالتﷺ پر وزیر اعظم عمران خان نے امت مسلمہ کی ترجمانی کی، طاہر اشرفی

April 18, 2021

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم کےمعاون خصوصی بر ائے مذہبی ہم آہنگی اور مشر ق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ توہین ناموس رسالتﷺ پر وزیر اعظم عمران خان نے امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔ اپنے ایک بیان میں حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ پاکستان کی داخلی صورتحال پر کسی گستاخ رسولﷺ کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔یورپی ممالک سمیت عالمی دنیا کو جان لینا چاہیے کہ ناموس مصطفی ﷺ ہر مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی قوم اورامت مسلمہ اسلامک فوبیا اور توہین ناموس رسالت ﷺکے خاتمے کیلئےکوشاں ہے۔