رائیونڈ میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 4 افراد گرفتار

April 18, 2021

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں سڑک کنارے کھڑے ہوکر ہوائی فائرنگ کرنے پر 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عامر، حماد، عامر اور سرور شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جس میں 1 کلاشنکوف،1 آٹو میٹک رائفل،1 رپیٹر،1 پسٹل اور درجنوں گولیاں اور خول شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔