سینیٹ انتخابات: خفیہ کیمروں کی برآمدگی کے معاملے پر ہونے والا اجلاس منسوخ

April 18, 2021

سینیٹ انتخابات کے دوران خفیہ کیمروں کی برآمدگی کے معاملے پر ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا۔

سینیٹرز پر مشتمل 6 رکنی کمیٹی کا کل ہونے والا پہلا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔

سیکریٹری کمیٹی محمد انور نے اجلاس منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اجلاس کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث منسوخ کیا گیا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائےگا۔