دوسری بار رشتۂ ازدواج میں بندھنے والی علیزے گبول کی بیٹی کیساتھ تصاویر وائرل

April 19, 2021

حال ہی میں ایک بار پھر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے اپنی بیٹی میرال کی سالگرہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

علیزے گبول نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی میرال کی سالگرہ کی کچھ تصویریں شیئر کیں۔


تصویروں میں علیزے گبول کی بیٹیمیرال نے خوبصورت فراک زیب تن کی ہوئی ہے اور اُس کے ساتھ سر پر تاج بھی پہنا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں علیزے گبول اور اُن کی بیٹیمیرال بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

علیزے گبول نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماؤں کی بہترین دوست اُن کی بیٹیاں ہوتی ہیں۔‘

ماڈل نے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ! میری بےبی گرل اب بڑی ہورہی ہے۔‘

اُنہوں نے اپنی بیٹی کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ تمہیں دُنیا کی منفی سوچ اور بُری نظر سے محفوظ رکھے۔‘

علیزے گبول نے بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ماما! آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہیں۔‘

خیال رہے کہماڈل و اداکارہ علیزے گبول دو ماہ قبل ہی ایک بار پھر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی تھی۔

ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اس سے قبل اُسامہ نامی شخص کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی میرال ہے۔

علیزے گبول کی پہلی شادی نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک سال کے مختصر عرصے میں ہی اختتام پذیر ہوگئی تھی۔