• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ علیزے گبول نے دوسری شادی کرلی

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے شادی کرلی۔

علیزے گبول نے شادی کا باضابطہ اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔ اداکارہ نے ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی جس میں انہیں انگوٹھی پہنائی جارہی ہے۔


تصویر میں کیپشن میں علیزے نے لکھا کہ ’ایک نیا آغاز الحمداللہ‘، کیپشن میں انہوں نے نظر بد سے بچاؤ اور لال دل والی ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

اداکارہ علیزے گبول کو ساتھی اداکاراؤں و ماڈلز کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

علیزے نے اپنی ایک دوست شانزے کی اسٹوری بھی شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’میری دوست اب شادی ہوگئی، الحمداللہ۔‘


خیال رہے کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اس سے قبل اُسامہ نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی میرال ہے۔

علیزے گبول کی پہلی شادی نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک سال کے مختصر عرصے میں ہی اختتام پذیر ہوگئی تھی۔

تازہ ترین