سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا ہمیشہ خیرمقدم کیا ہے، ایران

April 20, 2021

تہران(جنگ نیوز) بغداد میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان خفیہ بات چیت کی خبریں سامنے آنے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نےسعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا ہمیشہ خیرمقدم کیاہے۔

مذاکرات دونوں ممالک کے عوام اور علاقائی امن و استحکام کے لیے فائدہ ، یہ سوچ برقرار رہے گی تاہم ذرائع ابلاغ نے ʼمتضاد حوالوں کا استعمال کیا،من گھڑت خبروں کی تاریخ رقم کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے رپورٹس کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ نے متضاد حوالوں کا استعمال کیا ہے اور انہوں نے من گھڑت خبروں کی تاریخ رقم کی ہےتاہم سعید خطیب زادہ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ایران نے ہمیشہ سعودی بادشاہت کے ساتھ مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے ۔