’’خدمت آپ کی دہلیز پر‘‘پروگرامکے تحت ہفتہ صفائی کا آغاز

April 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں ’’خدمت آپ کی دہلیز پر‘‘پروگرام کے تحت گزشتہ روز ہفتہ صفائی کا آغاز کر دیا گیا ،ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے اس حوالے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی منیجرز آپریشنز، سیکٹر انچارجز اور سپروائزرز شہر میں ویسٹ، کچرے اور ملبے کی تصاویر ایپ پر اپ لوڈ کررہے ہیں جبکہ کمپنی کے کمپلینٹ نمبر1139 پر بھی شکایات کا ڈیٹا بمعہ ایڈریس نوٹ کیا جارہا ہے اور واٹس ایپ نمبر اور کمپنی کی فیس بک پر موصول ہونیوالی شکایات کا ازالہ بھی ہفتہ صفائی کا حصہ بنایا گیاہے۔