خلیجی ریاستوں سے مفاہمت میں عراقی ثالثی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ایران

April 20, 2021

عراق میں ایرانی سفیر نے خلیجی ریاستوں سے ایران کے تعلقات بہتر بنانے میں عراق کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔

عراق میں ایرانی سفیر ارج مسجدی کا کہنا تھا کہ خلیجی ریاستوں سے تعلقات بہتر بنانے میں عراق کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں۔ بات چیت میں ابھی واضح نتائج یا اہم پیشرفت پر نہیں پہنچے ہیں۔

دو روز پہلے برطانوی اخبار نے بغداد میں ایرانی اور سعودی حکام کے مذاکرات کی خبر دی تھی۔

گذشتہ روز ایرانی وزارت خارجہ نے مذاکرات کی تصدیق یا تردید کیے بغیر مذاکرات کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔ جبکہ سعودی عرب کی جانب سے مذاکرات کی خبر کی تردید کی گئی تھی۔