ماہر تعلیم پروفیسر صالحہ پروین کے انتقال پر چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی کی تعزیت

April 21, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میٹرک بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ نے یونیورسٹی آف سندھ کی فیکلٹی آف ایجوکیشن کی ڈین اور پروفیسر ڈاکٹر صالحہ پروین کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ ایک شفیق استاد اور ماہر تعلیم تھیں انہوں نے فروغ تعلیم میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے ان کی تعلیمی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔