کابینہ کمیٹی برائے قانون کااجلاس، متعددمجوزہ ترامیم کی منظوری

April 22, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر قانون و کوآپریٹوز راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 57 واں اجلاس ہوا جس میں وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور متعلقہ محکموں کے سیکر ٹریز نے بھی شرکت کی۔ کابینہ کمیٹی نے پنجاب میں تیسری کیٹیگری کے زچہ بچہ مراکزکی ریگولیشن کے لیے مجوزہ سٹینڈرڈز اور یونیورسٹی کے ایکٹ میں وائس چانسلرو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرریوں کے حوالے سے مجوزہ ترامیم کی منظوری دی۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر ہاؤسنگ الاٹمنٹ پالیسی 2021ء کا مسودہ بھی منظور کر لیا گیا۔ سرکاری سکولوں میں بچوں کی سزا سے متعلق بل 2020 ء کو توثیق کے لیے پہلے محکمہ قانون کو بھجوانے کی ہدایت کی۔