سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

April 22, 2021

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سو روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 4 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونےکی قدر 86 روپے اضافے سے 89 ہزار 249 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر پانچ ڈالر اضافے سے ایک ہزار 786 ڈالر فی اونس ہے۔