پی آئی اے نے عملے کی ویکسینیشن کا کام تیز کردیا

April 22, 2021

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے عملے کی ویکسینیشن کا کام تیز کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مئی کے اوائل تک پائلٹس، فضائی میزبانوں کی کورونا ویکسین کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں تمام ورکرز کو ویکسین لگائی جائیگی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 250 سے زائد پائلٹس اور فضائی میزبانوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مسافر اس وبا سے محفوظ رہیں، کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات پر مکمل طور پر عمل کیا جارہا ہے۔